جسم کی ایک خوراک ہے۔ یہ خوراک جسم کو پہنچائی جائے تو جسم صحت مند ہو جائے گا۔ اسی طرح روح کی ایک خوراک ہے۔ یہ خوراک جب روح کو پہنچائی جاتی ہے تو روح صحت مند ہو جاتی ہے۔ اسی عمل کا نام تزکیۂ نفس ہے _ تزکیہ کا مطلب اپنے آپ کو آخرت کے اعتبار سے تیار کرنا ہے، یعنی اپنے اندر وہ اعلی اخلاقی اور روحانی اوصاف پیدا کرنا جو موت کے بعد آنے والی دنیا میں آدمی کے کام آئیں۔ اس اعتبار سے، یہ کہنا درست ہوگا کہ تزکیہ کا مطلب ہے— ربانی اصولوں پر انسانی شخصیت کی تعمیر۔ زیرِ نظر کتابچہ قاری کو ان ربانی اصولوں سے باخبر کرتا ہے۔
0 REVIEW FOR Tazkiya-E-Nafs