پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃالوداع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اللہ نے مجھ کو دنیا کے تمام انسانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے، پس تم میری طرف سے تمام انسانوں کو میرا پیغام رحمت پہنچا دو۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز تاریخ میں گونجتی ہوئی تمام مسلمانوں تک پہنچ رہی ہے۔ اسی طرح وہ اہل کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اے کشمیر کے مسلمانو، تم میرے مشن کو پورا کر و اور تمام انسانوں تک میرا پیغام پہنچانے میں میرے مدد گار بن جاؤ— کیا کشمیر کے مسلمان پیغمبر اسلام کی اس آواز پر لبیک کہیں گے!؟
0 REVIEW FOR Sub-E-Kashmir